=یہ بات حمید رضا دہقانی پودہ نے آج بروز پیر اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہی۔
انہوں نے قطر کے ایک وفد کے آئندہ دورہ تہران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ قطر کے دوران ایران اور قطر کی وزارت خارجہ کے درمیان مشترکہ سیاسی تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد کل بروز منگل تہران میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سیاسی کمیٹی کے پہلے اجلاس کا اعلی ایرانی مذاکرات کار و نائب وزیر خارجہ 'علی باقری کنی اور قطری وزارت خارجہ کے سکریٹری جنرل احمد حسن الحمادی کی قیادت میں انعقاد کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ